لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی مقامی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف پوسٹ شیئر کرنے کا مقدمہ میں صنم جاوید کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
سیشن کورٹ میں ریاستی اداروں کے خلاف پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا مقدمہ میں صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے صنم جاوید کی درخواست ضمانت خارج کردی،ایڈیشنل سیشن جج سلمان گھمن نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے ریاستی اداروں کے خلاف پوسٹ شیئر کرنے کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔