تازہ تر ین

ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی

رویت ہلال کمیٹی نے ماہ ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا، جس کے مطابق عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا۔

اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلیے موجود تھے۔

پشاور میں مطلع آبر آلود ہونے کی وجہ سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جبکہ لاہور کی زونل کمیٹی نے بھی مقررہ وقت مکمل ہوتے ہی اجلاس ختم کر کے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔

مرکزی اجلاس کے علاوہ کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے۔

اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے ماہ ذی الحج کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا گیا ہے کہ یکم ذی الحج 29 مئی بروز بدھ کو ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ اس حساب سے پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتے کو ہوگی۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات اور سپارکو کا کہنا تھا کہ آج شام چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے ہوگی، جو فلکیاتی اصولوں کے مطابق رویت کے لیے ناکافی تصور کی جاتی ہے۔ اسی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain