تازہ تر ین

قوم سلام پیش کرتی ہے — سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام : وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

آذربائیجان کے دورے پر موجود وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں شمالی وزیرستان اور چترال میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے، جس میں سات دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

وزیراعظم نے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، ان کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کو معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی انتہائی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم اور متحد ہیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر قومی یکجہتی اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون پر زور دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain