تازہ تر ین

ہاؤس فل 5 میں کیا کٹا گیا؟ سینسر سرٹیفکیٹ کے لیے کی گئی تبدیلیاں

بالی وڈ کے کئی نامور اداکاروں پر مشتمل کامیڈی ہاؤس فل 5 ایک ہفتے کے اندر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی ہے جس کے لیے فلمی شائقین میں خوب جوش و خروش پایا جارہا ہے۔

میکرز نے فلم کی ریلیز کے لیے وقت پر سنسر کا عمل مکمل کیا اور فلم میں کی گئی ردو بدل کے حوالے سے ایک رپورٹ بھی سامنے آئی ہے۔

بھارت کے سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (CBFC) نے فلم کو U/A 16+ سرٹیفکیٹ کے ساتھ پاس تو کردیا لیکن میکرز کو فلم میں کچھ ترامیم کرنے کو کہا گیا ہے۔

اگر فلم میں کیے جانے والے آڈیو کٹس کی بات کی جائے تو ڈائیلاگ ‘نکال دوں گی’ میں ترمیم کی گئی،ا سای طرح ‘اپنے’ سے شروع ہونے والے ایک اور ڈائیلاگ کو بھی ٹوئیک کرنے کو کہا گیا۔

مزید برآں لفظ ‘شے’ اور ‘حرام’ کو دیگر مناسب اصطلاحات سے بدل دیا گیا ہے، اور 1 گھنٹہ 53 منٹ پر بولے گئے مکالمے کو بھی حذف کرنے کو کہا گیا۔

آڈیو کے علاوہ فلم کو تین ویژوئل کٹس دیے گئے، کٹ لسٹ کے مطابق شیمپیئن (شراب) کے آنے کے ایک منظر کی طوالت کو کم کر دیا گیا ہے، ہاتھ کے اشاروں کے دو مناظر میں بھی ‘مناسب ترمیم’ کی گئی ہے۔

آخر میں ‘حساس ویژوئلز’ پر مشتمل ایک منظر کو 2 سیکنڈ تک کم کر دیا گی یوں مجموعی طور پر فلم کی 11 سیکنڈ کی فوٹیج کو سنسر کیا گیا ہے۔

میکرز کی جانب سے فلم میں یہ تبدیلیاں کرنے کے بعد CBFC نے 28 مئی کو ہاؤس فل 5 کو سنسر سرٹیفکیٹ دے دیا۔

سنسر سرٹیفکیٹ کے مطابق فلم کا مکمل دورانیہ 165.48 منٹ ہے، دوسرے لفظوں میں ہاؤس فل 5 دو گھنٹے 45 منٹ اور 48 سیکنڈ طویل ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کے لیے 2 سنسر سرٹیفکیٹ جاری ہوئے ہیں کیونکہ اپنی نوعیت کی پہلی حکمت عملی کے تحت فلم کے دو ورژن سینما گھروں میں چلیں گے۔

جہاں ایک ورژن کا تذکرہ ہاؤس فل 5A کے طور پر کیا گیا ہے، دوسرے کو سنسر ریکارڈ میں ہاؤس فل 5B کہا جاتا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ورژن کا رن ٹائم بالکل ایک ہی یعنی 165.48 منٹ ہے۔

ہاؤس فل 5 کی کاسٹ میں کئی بڑے نام شامل ہیں جن میں اکشے کمار، ابھیشیک بچن، رتیش دیشمکھ، جیکولین فرنینڈس، سونم باجوہ، نرگس فخری، سنجے دت، جیکی شروف، نانا پاٹیکر، چترانگدا سنگھ، فردین خان، چنکی پانڈے، جانی لیور، شریاس تلپڑے، ڈینو موریا، رنجیت، سندریا شرما، نکیتن دھیر اور آکاش دیپ صابر شامل ہیں۔

فلم کو ساجد ناڈیاڈوالا نے تحریر اور پروڈیوس کیا ہے جبکہ ہدایت کاری کے فرائض تشار ہیرانندانی نے انجام دیے ہیں، جنہیں مزاحیہ فلموں کی ہدایت کاری میں مہارت حاصل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain