پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا سفید ساڑھی زیب تن کر کے اپنی دلکش اداؤں سے فیشن کے متوالوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔
‘تو کھینچ میری فوٹو’ پر مست مگن رقص کر کے بالی وڈ فلم ‘صنم تیری قسم’ میں دھوم مچانے والی ماورا حسین کو پاکستانی انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل ہے جو انہوں نے اپنی لازوال اداکاری کے بل بوتے پر پایا۔
’آنگن‘ ، ’ثبات‘ ، ’نوروز‘ ، ’ایک تمنا لاحاصل سی‘ ‘جفا’ اور ’داسی‘ ان کے سپر ہٹ ڈرامے ہیں جو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیے گئے۔
سال 2025 ماورا حسین کی نجی زندگی کے لیے بہت خاص ثابت ہوا کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی کی محبت امیر گیلانی سے شادی کرلی۔
ماورا حسین پاکستان کی مشہور اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سادہ مگر اسٹائلش فیشن سینس رکھنے والی سیلیبریٹی بھی ہیں۔
ان کے لباس کا انداز نہ زیادہ بولڈ ہوتا ہے اور نہ ہی بہت روایتی ، وہ اپنے لیے ایسا انداز چنتی ہیں جو مہذب، ٹرینڈی اور ان کی شخصیت سے مطابقت رکھتا ہو۔
روزمرہ کی تصاویر میں ماورا کو اکثر آرام دہ اور جدید لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ جینز کے ساتھ ڈھیلی شرٹس، ہلکے رنگ کے ٹاپس جیسے ملبوسات کو پسند کرتی ہیں۔ ان کے ویسٹرن لک میں نیوٹرل ٹونز اور سیمی فارمل کوآرڈ سیٹس شامل ہوتے ہیں۔
ماورا حسین کو مشرقی لباس بھی بہت پسند ہے، خاص طور پر لان کے سوٹ، ہلکے کڑھائی والے شلوار قمیض اور سادہ دوپٹوں کے ساتھ روایتی انداز۔
ماورا حسین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ انکے اعلیٰ فیشن سینس کی بھرپور عکاسی کرتا ہے جس میں انکی تمام تصاویر اور ویڈیوز میں پہنے گئے ملبوسات فیشن کے متوالوں کی جانب سے پسند کیے جاتے ہیں اور ان پر خوب جچتے بھی ہیں۔
ماورا حسین نے انسٹاگرام پر 10 تصاویر پر مشتمل ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ سفید شیفون ساڑھی میں حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں۔
ماورا حسین نے پاکستانی کلاتھنگ برانڈ ‘رخ ڈیزائنز’ کی ساڑھی زیب تن کی ہے جو انکی دلکشی میں واضح اضافہ کرتی دکھ رہی ہے۔
خالص شیفون سے تیار کردہ اس ساڑھی کے ساتھ ہینڈ ایمبروائڈڈ ٹاپ کو اسٹائل کیا گیا ہے اور اس حسین ساڑھی کی قیمت 22 ہزار پاکستانی روپے ہے۔
ماہرہ حسین نے اس ساڑھی کے ساتھ ‘کوہار جیولرز’ کی حسین جیولری پہنی اور اپنی لُک کو چار چاند لگادیے۔