پاکستانی اداکارہ و ماڈل حرا احمد کو ایک فوٹو شوٹ کے دوران اچانک منگنی کا سرپرائز مل گیا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی حرا احمد نے 2010 میں اداکاری کا آغاز کیا۔ اداکاری ان کا پہلا کریئر انتخاب نہیں تھا، لیکن اسکول کے دوران ایک کمرشل کے آڈیشن کا موقع ملا، اور اسی دن انہوں نے اپنے اندر چھپی ہوئی اصل اداکارہ کو دریافت کیا۔
انہوں نے کئی کمرشلز اور ڈراموں میں کام کیا ہے، جن میں سپر ہٹ سیریلز ‘سمی’ اور ‘منافق’ شامل ہیں۔
حرا احمد کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ دیکھی جاسکتی جس میں ان کو ملنے والے ایک بڑے سرپرائز کی جھلکیاں ہیں۔
ویڈیو میں حرا احمد کسی برائیڈل فوٹو شوٹ کے لیے دلہن کے لباس میں ملبوس آؤٹ ڈور شوٹ کروانے پہنچی ہوئی ہیں اتنے میں ان کے موجودہ منگیتر ان کے پیچھے آکے کھڑے ہو جاتے ہیں اور ان کو آواز دے کر اپنے گھٹنوں پر بیٹھ گئے اور ان کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے انگوٹھی آگے بڑھا دی۔
حرا احمد جو ان سب سے انجان تھی یہ دیکھ کر ششدر رہ گئی اور فوراً جواب میں کہا قبول ہے جس کے بعد ان کے منگیتر نے انہیں انگوٹھی پہنا دی۔
پوسٹ کے کیپشن میں حرا احمد نے لکھا کہ ‘صبح اٹھی اور اپنا سر نیم تبدیل کرنے کا موقع مل گیا۔’
فینز کی جانب سے حرا احمد کو ملنے والا یہ سرپرائز بے انتہا پسند کیا جا رہا ہے اور انہیں اس بڑی خوشخبری پر مبارک باد بھی دی جا رہی ہے۔