تازہ تر ین

سروین چاولہ انجری کا شکار، پروموشنل سرگرمیوں سے کنارہ کش

بالی وڈ فلم انڈسٹری کی دلکش اداکارہ سروین چاولہ جو اپنی آنے والی دو بڑی ریلیزز ‘کرمنل جسٹس سیزن 4‘ اور ‘رانا نائیڈو سیزن 2’ کی تشہیری سرگرمیوں میں مصروف تھیں حال ہی میں ایک افسوسناک  بیک انجری (کمر کی چوٹ) کا شکار ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا  رپورٹس کے مطابق اپنے دو اہم پروجیکٹس کے گرد بڑھتے ہوئے جوش و خروش کے درمیان اداکارہ  سروین چاولہ کو ان کی چوٹ نے پروموشنل ایونٹس میں شرکت سے دستبردار ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔

اداکارہ کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سروین کو حال ہی میں کمر میں چوٹ لگی ہے اور ڈاکٹر نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اور اپنی حالت کی وجہ سے انہیں پروموشنز سے منسلک کئی اہم ایونٹس اور میڈیا ٹاکس کو چھوڑنا پڑا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سروین نے ابھی تک اپنی انجری کے بارے میں خود کوئی بیان نہیں دیا تاہم  ان کی ٹیم نے  میڈیا کو اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ میڈیکل ہیلپ، دیکھ بھال اور آرام کے ساتھ صحت یاب ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کام کے محاذ پر اداکارہ سروین چاولہ  فی الحال سیریز کرمنل جسٹس سیزن 4 میں مرکزی کردار نبھاتی نظر آ رہی ہیں۔

سیریز میں سروین کے ہمراہ مایہ ناز اداکار  پنکج ترپاٹھی اور شویتا باسو پرساد بھی شامل ہیں یہ شو 29 مئی سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اسٹریم ہوچکا ہے۔

کرمنل جسٹس سیزن 4 اداکارہ اب  اپنی اگلی بار کرائم ڈراما سیریز  ‘رانا نائیڈو 2‘ میں نظر آئیں گی جس میں ان کے ہمراہ اداکار  وینکٹیش دگوبتی اور رانا دگوبتی بھی شامل ہیں۔

سروین کی جانب سے رانا نائیڈو کے پچھلے سیزن میں  رانا دگوبتی کی بیوی کا کردار پر مداحوں کی جانب سے  بہت سراہا گیا تھا اور یوں سیریز کا  دوسرا سیزن رواں سال کے سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے شوز میں سے ایک ہے۔

‘رانا نائیڈو 2‘ رواں ماہ 13 جون کو ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain