تازہ تر ین

سوناکشی سنہا اپنی سالگرہ پر شوہر کی بیوی نمبر 1 قرار

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی سالگرہ پر شوہر ظہیر اقبال نے اہلیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں بیوی نمبر ون قرار دے دیا۔

آج بروز پیر 2 جون کو سوناکشی سنہا اپنی 38ویں سالگرہ منارہی ہیں، اور اسی خاص دن کو مزید خاص بنانے کیلئے اداکارہ نے اپنے دوستوں کیساتھ سالگرہ کا بھرپور جشن منایا جن میں اداکارہ کے شوہر ظہیر اقبال اور اداکارہ ہما قریشی سمیت دیگر لوگ شامل تھے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوناکشی سنہا نے سالگرہ کی اس پارٹی کی ویڈیو شیئر کی جس میں سب مل کر سوناکشی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں سوناکشی ایک کرسی پر بیٹھی نظر آتی ہیں جبکہ اُن کے آس پاس اُن کے پیارے، بشمول شوہر ظہیر اقبال اور دوست احباب، جمع ہیں۔

 سب مل کر سوناکشی کے لیے سالگرہ کا گانا گا رہے ہیں، اور دلچسپ انداز میں اُنہیں ’سونو’ کہہ کر پکارتے ہیں۔

اس خاص موقع پر سوناکشی نے پولکا ڈاٹ ڈریس زیب تن کیا، جو اُن کے منفرد اور شوخ انداز کو خوبصورتی سے ظاہر کر رہا تھا۔

سوناکشی نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ،’ہیپی بررررڈے ٹو می’، ایسے دوست کسی نعمت سے کم نہیں جو میرے کیک پر سونا کی جگہ سونو لکھتے ہیں… اس سے زیادہ اور کیا مانگوں’۔

سوناکشی ظہیر کیلئے بیوی نمبر ون:

دوسری جانب ظہیر اقبال نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوناکشی کی ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کو ریسٹورنٹ میں برگر کے مزے لیتے دیکھا گیا۔

اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے ظہیر اقبال نے کیپشن میں اہلیہ کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارک باد دی اور لکھا کہ،’سالگرہ مبارک ہو میری جانا، ایسے لمحات میں تم سے اور بھی زیادہ محبت ہو جاتی ہے’۔

انہوں نے اہلیہ کیلئے دعائیہ الفاظ استعمال کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،’ تم ہمیشہ خوش رہو اور تمہارا پیٹ ہمیشہ بھرا رہے کیونکہ میں تمہیں صرف اس لیے کھلاتا ہوں تاکہ تم ایسی ہی خوشی سے ناچو، اور میں ہمیشہ تمہارے ساتھ رہوں تاکہ تمہیں یہ نہ بتاؤں کہ تمہارے منہ پر کھانے کے نشان لگے ہیں، ’میں تم سے محبت کرتا ہوں، میری زندگی’۔

جوڑی کے بارے میں:

یاد رہے کہ سوناکشی سنہا نے ظہیر اقبال کے ساتھ گزشتہ سال جون میں شادی کرکے اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان کیا تھا جبکہ یہ جوڑاگزشتہ  سات سال سے دوسرے کو ڈیٹ کرتا آرہا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں نے شادی کیلئے اسی تاریخ (23 جون) کا انتخاب کیا جس دن ان کی ملاقات اور محبت کا آغاز ہوا تھا۔

مزید برآں برتھ ڈے گرل سوناکشی سنہا کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو جلد ہی وہ مشہور کرائم تھرلر سیریز ’دہاد’ کے دوسرے سیزن میں نظر آئیں گی جسے ناقدین کی جانب سے کافی سراہا گیا تھا۔

اس کے علاوہ وہ تیلگو فلم ’جاتادھارا’ کے ساتھ تیلگو انڈسٹری میں بھی اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، جس میں اُن کے ساتھ سودھیر بابو بھی مرکزی کردار ادا کریں گے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain