پاکستانی اداکارہ و ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر دنا نیر مبین نے اپنے تھائی لینڈ وکیشن سے دلکش تصاویر شیئر کردیں۔
سال 2021 میں ایک مختصر دورانیے کی ویڈیو کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کرنے کے بعد رات و رات سوشل میڈیا پر وائرل ہوجانے والی کانٹینٹ کریئٹر دنانیر 2023 میں پاکستانی ڈرامے میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔
دنانیر مبین نے ڈراما ‘ محبت گمشدہ میری’ میں خوشحال خان کے ساتھ کام کیا اوران دونوں اسٹارز کی جوڑی کو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔
وائرل ویڈیو اور پھر ڈرامے کے بعد دنانیر رمضان اسپیشل ڈراما سیریل ‘ویری فلمی’ اداکار امیر گیلانی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں لیکن انکا اب تک کا سب سے مشہور ڈراما ‘میم سے محبت’ ثابت ہوا جس میں انکے ساتھ احد رضا میر کو کاسٹ کیا گیا اور دونوں کی جوڑی ناظرین نے خوب پسند کی۔
دنانیر شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد بھی انسٹاگرام پر متحرک رہتی ہیں اور اپنے فینز کے ساتھ اپنی دلکش تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی دکھتی ہیں۔
دنانیر ان دنوں اپنی چھٹیاں منانے کیلئے اپنی والدہ کے ہمراہ تھائی لینڈ گئی ہوئی ہیں جہاں میں اپنی والدہ کے ساتھ گھومتی پھرتی، کھاتی پیتی اور سیلونز میں اسپا لیتی نظر آرہی ہیں۔
دنانیر نے انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی جس میں وہ اپنی والدہ کے ہمراہ ایک پُرتعیش ریسٹورنٹ میں لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوتی اور مختلف پوز دیتی نظر آئیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں دنا نیر نے ‘یہ چل رہا ہے آج کل’ لکھا اور اپنی تصاویر کو لائف اپ ڈیٹ قرار دیا۔
دنانیر نے اس آؤٹنگ کے لیے ریڈ اینڈ وائٹ پُولکا ڈاٹ ٹاپ کے ساتھ وائٹ سکرٹ پہن رکھی تھی جو ان پر خوب جچتی دکھی۔
دنا نیر نے اپنے ہیئر اسٹائل کو نیٹ اینڈ کلین رکھتے ہوئے ہاف ٹائے اینڈ ہاف اوپن ہیئر اسٹائل بنایا جبکہ کانوں میں پھول نماں اسٹڈز پہنے۔
سرخ لپ اسٹک، آنکھوں پر اسٹائلش سیاہ گوگلز اور ہاتھوں میں سلور کڑوں نے انکے لُک کو مزید دلکش بنا دیا۔
فینز کی جانب سے دنانیر مبین کی ان تصاویر کو بے انتہا پسند کیا جارہا ہے اور متعدد نے ان کے لیے کمنٹ سیکشن میں ‘کیوٹ’ جیسے الفاظ بھی استعمال کیے۔
تصاویر یہاں دیکھیں:





