تازہ تر ین

جنرل چوہان کا اعتراف، مودی حکومت کٹہرے میں

بھارتی سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان کے پاکستان سے شکست کے اعتراف نے مودی سرکار کے سامنے سوالات کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

جنرل انیل چوہان کے اعتراف نے بھارتی دفاعی حکمت عملی کی ناکامی ظاہر کردی۔ آپریشن سندور میں لڑاکا طیاروں کے نقصانات کے اعتراف نے مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔

 بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بھارتی فضائیہ کی ناکامی تسلیم کر لی ، جس کے بعد  بھارتی تجزیہ نگاروں نے سی ڈی ایس انیل چوہان پر شدید تنقید کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے نقصان کو چھپانے پر تشویش کا اظہار کیا۔ بھارتی میڈیا بھی سی ڈی ایس پر برس پڑا۔ آپریشن سندور کی حقیقت سامنے آنے پر بھارت میں ہلچل مچ چکی ہے۔

بھارتی تجزیہ نگاروں کے مطابق سی ڈی ایس کے متضاد بیانات نے نئے سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ سی ڈی ایس کے مطابق ہمارے ایک سے زائد جہاز گرائے گئے۔ بھارتی فوج کے افسران کی جانب سے بار بار مخصوص زبان کا استعمال شکوک پیدا کررہی ہے۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے دوران مودی سرکار کی جانب سے جو ہوا اور جو کہا جا رہا ہے، ان دونوں میں فرق محسوس ہو رہا ہے۔ سی ڈی ایس انیل چوہان نے وہی بات کہی جو دنیا 7اور 8 مئی کو جان چکی تھی۔

بھارتی تجزیہ نگار سوال کررہے ہیں کہ جب حقیقت سب کو معلوم تھی تو بھارت اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کیوں کر رہا ہے؟ ۔  انیل چوہان نے اہم نکتہ اٹھایا کہ بھارتی جہازوں کا گرنا مسئلہ نہیں ہے، گرنے کی وجہ تلاش کی جائے۔ سی ڈی ایس کا سچ بولنا قابلِ تحسین، مگر سرکار سے سوال تو اب بھی باقی ہیں۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ  ڈی جی ایم اوز کا پریس کانفرنس میں تسلی بخش جواب نہ دینا ہی نقصانات کا اشارہ دے رہا تھا۔ ڈی جی ایئر کا نقصانات کے سوال پر یہ کہنا کہ ہم ابھی بھی حالت جنگ میں ہیں، بھارتی فضائیہ کے نقصانات کا عندیہ تھا۔

سی ڈی ایس کی جانب سے پاکستان کی جوابی کارروائی میں حتمی تعداد کا بتائے بغیر بھارتی جیٹ گرنے کا اعتراف بہت سے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ بین الاقوامی اخباروں میں چھپ رہی خبروں کے بیچ انٹرویو میں سی ڈی ایس کا اعتراف یہ سوال  بھی پیدا کرتا ہے کہ مودی سرکار ہم سے کیا چھپا رہی ہے؟ ۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain