پاک بھارت جنگ کے دوران خبر کی تصدیق میں مصنوعی ذہانت کے ناکام ہونے کے باعث جھوٹ کی بھرمار رہی۔
سچائی جاننے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹس کا سہارا لینے والے سوشل میڈیا صارفین کو مزید غلط بیانی کا سامنا کرنا پڑا۔
گروک، چیٹ جی پی ٹی اور جیمنی جیسے چیٹ بوٹس نے جعلی ویڈیوز کو اصلی قرار دے دیا۔
گروک نے پرانی ویڈیوز کو حالیہ جنگی مناظر قرار دیا اور ایک جعلی ویڈیو کو حقیقی کہا جب کہ سوڈان کی ویڈیو کو پاکستان پر حملہ قرار دیا۔
ماہرین کو تشویش ہے کہ اے آئی فیکٹ چیکنگ کے لیے ناقابلِ اعتبار ہے، نیوز گارڈ ، کولمبیا یونیورسٹی اور دیگر اداروں کی تحقیق کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹس بریکنگ نیوز میں اکثر غلط معلومات دہراتے ہیں اور حساس موضوعات پر متعصب یا گمراہ کن جوابات دیتے ہیں۔