تازہ تر ین

حنا خان اور راکی جیسوال کی محبت کی کہانی انجام کو پہنچ گئی

بھارت کی معروف اداکارہ حنا خان نے اپنے بوائے فرینڈ راکی جیسوال سے 13 سال سے زائد عرصے کی ریلیشن شپ کے بعد بالآخر شادی کرلی۔

دونوں نے 4 جون بروز بدھ ایک نجی تقریب میں شادی کی جس میں ان کے صرف قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ میرج پیپرز پر دستخط کرتی نظر آئیں۔

 اس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے کی وجہ سے سے جوڑے نے سول میرج کا انتخاب کیا۔

حنا خان نے اپنی شادی کی خوبصورت تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کیں، وہ معروف بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کی ڈیزائن کردہ ساڑھی اور زیورات میں بےحد دلکش نظر آئیں، جبکہ راکی نے سفید چکن کُرتا زیب تن کیا جو کہ منیش ملہوترا کا ہی ڈیزائن کردہ تھا۔

اپنی شادی کی تصاویر کے ساتھ انہوں نے ایک رومانوی پیغام بھی لکھا، جس میں انہوں نے کہا کہ  ‘دو مختلف دنیاؤں سے ہم نے محبت کی ایک کائنات بنائی، ہمارے درمیان فرق مٹ گئے، دل ایک ہو گئےاور ایک ایسا بندھن قائم ہوا جو عمر بھر قائم رہے گا، ہم ایک دوسرے کے گھر، روشنی، اور امید ہیں، آج ہمارا ساتھ محبت اور قانون دونوں میں پختہ ہو گیا ہے۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔’

ان تصاویر کے انسٹاگرام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زندگی کی نئی شروعات کرنے پر مبارکباد کے پیغامات اور نیک تمناؤں کا تاتنا بندھ گیا۔

حنا خان اور راکی ​​جیسوال کی ملاقات ٹی وی سوپ ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ کے سیٹ پر ہوئی تھی، جس میں اداکارہ  اکشرا کا کردار نبھاتی تھیں، اور راکی ​​سپروائزنگ پروڈیوسر تھے۔

 وقت کے ساتھ ساتھ ان کا رشتہ رومانس میں بدل گیا اور جوڑے نے 2017 میں دنیا کے سامنے اس کا اعلان کیا، تب سے، یہ جوڑا ایک دوسرے کی سب سے بڑی سپورٹ بنا رہتا ہے۔

گزشتہ سال حنا خان کو بریسٹ کینسر کے اسٹیج تھری کی تشخیص ہوئی تھی اور اس مشکل وقت میں بھی ان کے بوائے فرینڈ پر قدم پر ان کا مکمل ساتھ دیتے نظر آئے جس کے لیے حنا نے ان کی تعریف اور شکریہ بھی اداکیا تھا۔

پیشہ ورانہ  محاذ پر حنا خان نے آخری بار ویب سیریز گرہ لکشمی میں کام کیا تھا، یہ شو بیتل گڑھ نامی ایک افسانوی گاؤں کی ایک عام گھریلو خاتون کی کہانی سناتا ہے جس کی زندگی جرائم اور منشیات کے انڈر ورلڈ میں ڈرامائی موڑ لیتی ہے۔

اپنے خاندان کی کفالت کے لیے وہ ایک خطرناک کھیل میں مشغول ہونے پر مجبور ہوجاتی جو بالآخر اسے ایک غیر قانونی سلطنت کی ملکہ بنا دیتا ہے، اس شو میں چنکی پانڈے، راہول دیو اور دیبیندو بھٹاچاریہ بھی اہم کرداروں میں تھے۔

اطلاعات کے مطابق حنا خان آنے والے سیٹ کام ‘پتی، پتنی، اور پنگا’ کے ساتھ ٹیلی ویژن اسکرین پر ایک زبردست واپسی کرنے کے لیے تیار ہیں، اس شو میں وہ اپنے شوہر راکی ​​جیسوال کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے، تاہم ابھی تک اس کی کوئی آفیشل تصدیق نہیں ہوئی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain