تازہ تر ین

14 گھنٹے بعد… دیپیکا کی طبیعت سنبھل گئی

بھارتی اداکارہ و ولاگر دیپیکا کے جگر میں کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد ان انکی سرجری کردی گئی ہے جسکی اپڈیٹ شعیب ابراہم نے اپنے فینز کیساتھ شیئر کی۔

ان دنوں شعیب ابراہم اور دیپیکا ایک مشکل ترین وقت سے گزر رہے ہیں کیونکہ جسے وہ پیٹ کا معمولی درد سمجھ رہے تھے وہ دیپیکا کے جگر میں اسٹیج ٹو کا کینسر نکلا جسکے بعد اب وہ علاج کے تکلیف دہ مرحلے سے گزر رہی ہیں۔

حال ہی میں دیپیکا کی  ہائی رسک سرجری ہوئی جسکا دورانیہ 14 گھنٹے کا تھا، اس تکلیف دہ مرحلے اور اہلیہ کی ہیلتھ اپڈیٹ دیپیکا کے شوہر شعیب ابراہم لمحہ بہ لمحہ سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔

کچھ روز قبل شعیب ابراہیم اور دیپیکا ککڑ نے  ایک چونکا دینے والی خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دیپیکا کے جگر میں ایک ٹینس بال کے سائز کا ٹیومر ہے، بعد میں انکشاف ہوا کہ یہ ٹیومر کینسر کا دوسرا مرحلہ ہے۔

اب جبکہ اس بیماری کی تشخیص ہوچکی ہے وہیں ڈاکٹرز نے انہیں سرجری کروانے کا مشورہ بھی دیا تھا جو کہ  ان کے جسم میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا، تاہم گزشتہ روز ان کی 14 گھنٹے طویل سرجری ہوئی۔

شعیب ابراہیم نے اس بارے میں سب کو پہلے ہی آگاہ کیا تھا اور مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی، اب انہوں نے سرجری کے بعد نئی اپڈیٹ دی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے  شعیب نے لکھا کہ،‘ میں کل رات اپڈیٹ نہیں دے سکا، کیونکہ یہ ایک لمبی سرجری تھی، دیپیکا 14 گھنٹے تک آپریشن تھیٹر میں رہیں لیکن الحمدللہ سب خیریت سے گزر گیا۔’

اسکرین گریب
اسکرین گریب

انہوں نے مزید بتایا کہ،‘ وہ اس وقت آئی سی یو میں ہیں اور تھوڑی تکلیف میں ہیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ بہتر محسوس کر رہی ہیں۔’

اہلیہ کیلئے دعا کرنے والے فینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شعیب نے مزید لکھا کہ ‘ آپ سب کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں آپ کی دعاؤں، محبت اور سپورٹ کے لیے، یہ بہت معنی رکھتی ہے، جیسے ہی وہ آئی سی یو سے باہر آتی ہیں، میں آپ سب کو اپڈیٹ دوں گا۔’

یاد رہے کہ دیپیکا ککڑ اداکاری سے قبل ایئر ہوسٹس تھیں، بعد ازاں ٹی وی سیریل ‘سسرال سمر کا‘ سے انہیں شہرت حاصل ہوئی۔

ان کی پہلی شادی راونک سیمسن سے ہوئی تھی جو زیادہ دیر نہ چل سکی، بعد ازاں 2011 میں شعیب ابراہیم سے ملاقات ہوئی جو وقت کے ساتھ دوستی سے محبت میں بدل گئی۔

22 فروری 2018 کو دیپیکا نے اپنے ڈرامے کے ساتھی اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کی تھی جس کے بعد یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا ہے جس کا اعتراف انہوں نے 2022 میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کیا تھا۔

اور اب وہ اپنے شوہر کیساتھ باقاعدگی سے فیملی ویلاگز بناتی اور فینز کیساتھ جڑی نظر آتی ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain