تازہ تر ین

دیپیکا کا 2 سال کا ساتھی مزمل ابراہیم کون؟

بھارتی اداکار مزمل ابراہیم نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے وائرل ہونے کے بعد سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی جس میں انہوں نے دپیکا پڈوکون کے ساتھ اپنے سابقہ تعلقات کے بارے میں بات کی تھی۔

مزمل ابراہیم نے دعویٰ کیا کہ وہ بالی وڈ سپر اسٹار کے ساتھ دو سال تک رومانوی تعلقات میں تھے اور رنویر سنگھ سے شادی سے پہلے تک ان کے ساتھ رابطے میں بھی تھے۔

تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ دپیکا پڈوکون کا سابق بوائے فرینڈ ہونے کا دعویٰ کرنے والے مزمل ابراہیم کون ہیں؟ یہاں اس کے بارے میں سب کچھ جانیں:

مزمل ابراہیم کون؟

مزمل ابراہیم، 25 اگست 1986 کو سری نگر، جموں و کشمیر میں پیدا ہوئے اور ایک بھارتی ماڈل اور اداکار ہیں۔

انہوں نے 2003 میں بطور مسٹر انڈیا، گلیڈریگس مین ہنٹ مقابلہ جیتنے کے بعد شہرت حاصل کی، جس کے بعد نے انہوں نے ماڈلنگ کریئر کا آغاز کیا، اس وقت وہ مقابلے کے سب سے کم عمر فاتحین میں سے ایک تھے۔

مزمل نے اداکاری سے قبل راکھی ساونت کے ساتھ ‘پردیسیا’ اور لکی علی کی ‘کبھی ایسا لگتا ہے’ جیسی میوزک ویڈیوز میں کام کیا۔

ان کی خوبصورت شکل و صورت کی وجہ انہیں بہت سے لوگوں نے ‘پوسٹر بوائے’ کا خطاب بھی دیا۔

اس کے بعد اداکار نے پوجا بھٹ کی فلم دھوکا (2007) سے بالی وڈ میں قدم رکھا، جس کے لیے انہیں 53 ویں فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین مرد ڈیبیو کے لیے نامزد بھی کیا گیا۔

ان کے دیگر پروجیکٹس میں فلم ‘ول یو میری می؟’ اور ویب سیریز ‘اسپیشل آپریشنز’ شامل ہے۔

اداکاری کے کریئر کے علاوہ، مزمل کو ان کی بہادری کے کاموں کے لیے بھی جانا جاتا ہے، انہیں 1992 میں ایک لڑکے کو ڈوبنے سے بچانے پر قومی بہادری ایوارڈ اور 2008 میں گووا میں ایک برطانوی سیاح کو بچانے کے لیے ‘گاڈفری فلپس نیشنل بیوری ایوارڈ’ سے نوازا گیا۔

مزمل ابراہیم دیپیکا پڈوکون کی ڈیٹنگ 

ایک حالیہ انٹرویو میں مزمل ابراہیم نے انکشاف کیا کہ وہ کبھی دیپیکا پڈوکون کے ساتھ رومانوی تعلقات میں تھے۔

انہوں نے سدھارتھ کنن کو بتایا کہ ‘ہم دو سال سے ریلیشن شپ میں تھے’، ساتھ ہی یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ پہلے لڑکے تھے جس سے دیپیکا ممبئی میں ملی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘وہ بہت پراعتماد تھیں کیونکہ وہ پرکاش پڈوکون کی بیٹی ہیں، اس لیے ہر کوئی ان کے بارے میں جانتا تھا۔’

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اب وہ اداکارہ کے ساتھ رابطے میں ہیں تو مزمل نے کہا کہ ‘ان کی شادی سے پہلے، ہم کبھی کبھی بات کرتے تھے، بریک اپ کے بعد ہمارے درمیان رشتہ دوستی میں بدل گیا تھا اور ایک دوسرے کو کامیابیوں پر مبارکباد بھیجا کرتے تھے تاہم، دیپیکا پڈوکون کی رنویر سنگھ سے شادی کے بعد ان کا رابطہ ختم ہو گیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain