تازہ تر ین

ماورا حسین نیلے رنگ میں، نظر ہٹانا مشکل

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ ماورا حسین نے بھی عیدِ قربان کیلئے خریدے گئے بکروں کیساتھ دلکش پوز سوشل میڈیا کی زینت بنادیے۔

عیدالضحیٰ کا پہلا روز آج ملک بھر میں پورے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ایسے میں جہاں مرد حضرات قربانی کرنے اور گوشت تقسیم کرنے میں مصروف ہیں وہیں گھر کی خواتین عمور خانہ داری میں مصروف عمل ہیں۔

تاہم ساتھ ساتھ اپنے قربانی کے جانوروں کیساتھ لی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا کی زینت بنارہے ہیں ایسے میں اداکارہ ماورا حسین بھی پیش پیش تھیں جنہوں نے قربانی سے قبل اپنے بکروں کیساتھ اٹکھیلیاں کرتے ہوئے یادگار جھلکیاں فینز کو دکھائیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماورا حسین نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں نیلے کنٹراس والے لباس میں ملبوس دیکھا گیا ساتھ ہی کلائی میں سفید چوڑیاں اور  میچنگ سلیپر ماورا کے لُک کو مکمل کرنے کا کام کررہی تھی۔

علاوہ ازیں بالوں کو فرنٹ سے کور کرتے ہوئے چوٹی اسٹائل میں باندھنا بھی توجہ کا مرکز بناہوا تھا۔

 ساتھ ہی اگر ماورا حسین کے دلکشی کی تمام حدیں پار کرتے اس جوڑے کی قیمت اور دیگر تفصیلات کی بات کریں تو ماورا حسین نے فیشن برانڈ ’طرز رنگ’ کے ماہین کلیکشن کا انتخاب کیا تھا جس میں ایک نفیس لانگ شرٹ خوبصورت کرسٹل ورک سے مزین ہے جو گلے اور آستینوں پر نہایت دلکش انداز میں کیا گیا ہے۔

 ساتھ ہی  اسے سادہ اسٹائل کے سیدھے پاجامے اور دو رنگوں والے میڈیم سلک کے دوپٹے کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے جو اس کے حسن میں مزید اضافہ کرتا ہے۔

بات کریں موسم گرما میں موزوں اس جوڑے کی قیمت کی تو ویب سائٹ کے مطابق ماورا حسین کا یہ شاہکار 10 ہزار 800 روپے میں دستیاب ہے۔

اس شاہکار میں غضب ادائیں دکھاتے اور قربانی کے بکروں کیساتھ پوز دیتے ہوئے ماورا حسین نے کیپشن میں لکھا کہ،‘ایک بار پھر بکرے کے ساتھ‘۔

ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ عید الاضحیٰ بھی لکھا۔

یاد رہے کہ بالی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماورا حسین رواں سال فروری میں اپنی زندگی کے سب سے حسین چیپٹر کا آغاز کر چکی ہیں۔

انہوں نے ساتھی اداکار اور اپنے دیرینہ دوست امیر گیلانی کیساتھ دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں نکاح کرکے دوستی کو نیا نام دیا ہے۔

علاوہ ازیں ماورا حسین اداکاری کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آتی ہیں جہاں وہ نت نئی پوسٹ سے فینز کی تمام تر توجہ اور تعریفوں کا محور بنی ہوتی ہیں۔

اور اب یہ اداکارہ شادی کے بعد اپنے سسرال میں پہلی عید الاضحیٰ منارہی ہیں جسکی دلکش تصاویر کا تمام فینز کو شدت سے انتظار ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain