تازہ تر ین

زلزلے کا جھٹکا، زمین کانپی — چلی سے ارجنٹینا تک 6.7 کی لرزش

چلی، بولیویا، ارجنٹینا سمیت مختلف ممالک میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ چلی کے شمال میں ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے کی گہرائی 76.6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز اٹاکاما ریجن کے صوبے چانیارال میں، چلی کے شہر ڈیاگو ڈی الماگرو سے 52 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

امریکی سونامی وارننگ سینٹر کی جانب سے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain