تازہ تر ین

عیدِ قرباں پر درفشاں سلیم کی قاتلانہ ادائیں

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کا بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’عشق مرشد’ میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے عیدِ قرباں پر قاتلانہ ادائیں دکھا کر دل موہ لیے۔

عید الاضحیٰ کا دوسرا دن آج پاکستان بھر میں جوش جذبے سے منایا جارہا ہے، ایسے میں سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات نے بھی خوب رونق لگا رکھی ہے جس میں درفشاں سلیم بھی پیچھے نہ رہیں۔

اداکارہ درفشاں سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ ‘انسٹاگرام’ پر اپنا عید لُک ویڈیو کی صورت میں شیئر کیا جس میں انکی سادگی بھری ادائیں ہر دیکھنے والوں کو اپنا دیوانہ بناگئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درفشاں سلیم نے عید کی مناسبت سے تیار معروف فیشن برانڈ ‘حسین ریہر’ کا گلابی جوڑا زیب تن کر رکھا ہے۔

گھر کے اندر اور لان میں مسکراتے ہوئے خوبصورت ادائیں بکھیرتی درفشاں سلیم کی گلابی فراک اور اس کے دوپٹے کے بارڈرز پر نفیس انداز میں سلور ڈیزائننگ نے اس لباس کے حسن کو چار چاند لگائے ہوئے تھے۔

اس کے ساتھ ساتھ کان میں پھول کے ڈیزائن والے منفرد بُندے، خوبصورت انداز میں جکڑی ہوئی زلفوں اور ہلکے پھلکے میک اپ نے درفشاں سلیم کی خوبصورتی کو مزید نمایاں کردیا۔

غضب ڈھاتی اداؤں کو انسٹا ریلز کی صورت میں سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں اپنے تمام چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دی اور لکھا ’30 سیکنڈز عید مبارک’

درفشاں سلیم کے عید لُک کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین فریفتہ ہوگئے اور کمنٹ سیکشن میں تعریفوں کی بھرمار کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain