تازہ تر ین

سجل علی کا پشتون انداز دلوں پر چھا گیا

پاکستانی اداکارہ سجل علی نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے پشتون انداز سے سب کے دل جیت لیے۔

سجل علی کا شمار پاکستان کی صفِ ہے اوّل کی اداکاروں میں ہوتا ہے اور اس کی وجہ ان کی شاندار پرفارمنس ہے۔

سجل علی اپنی اداکاری سے ناظرین کو نہ صرف بے ساختہ ہنسنے بلکہ زار و قطار رونے پر بھی مجبور کرنے کا فن جانتی ہے۔

سجل علی کے مشہور ڈراموں میں ‘یقین کا سفر’ ، ‘او رنگریزہ’ ، ‘آنگن’ اور ‘محمودآباد کی ملکائیں’ شامل ہیں جبکہ انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

سجل علی اپنی بہترین اداکاری کے علاوہ اپنے دلکش فیشن سنس کے سبب بھی مشہور ہیں۔

جہاں عید کے موقع پر پاکستانی حسیناؤں نے مختلف لکس سے سب کی توجہ حاصل کی وہیں سجل علی نے پشتون انداز اپنا کر حسن کے جلوے بکھیرے۔

سجل علی کی عید پر شیئر کی گئی تصاویر میں وہ زرد ڈھیلی آستینوں والی پشواس کے ساتھ گھوم والی شلوار پہنی نظر آئیں جو ان کی خوبصورتی میں واضح اضافہ کرتی نظر آئی۔

سجل علی کی یہ پشواس پاکستانی کلوتھنگ برینڈ جگنو کا شاہکار ہے جو پشتون خواتین کے روایتی ملبوسات کی دلکشی خود میں سموئے ہوئے ہے۔

سجل علی نے یہ زرد پشواس کریمی چوڑی دار پجامے کے ساتھ پہنی اور حسین پوزنگ سے فینز کو متوجہ کیا۔

جگنو کی آفیشل ویب سائٹ پر اس پشواس کی قیمت 13 ہزار 900 پاکستانی روپے لکھی ہوئی ہے لیکن اس کے ساتھ سفید رنگ کا چوڑے پائنچوں والا ٹراؤزر ہے جس پر کڑھائی کی ہوئی ہے لیکن سج رہی ہیں یہ ٹراؤزر نہیں پہنا اس کی جگہ چوڑی دار پجامہ زیب تن کیا۔

سجل علی نے اپنے لُک کی مناسبت سے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ‘لو گرو’ کا پشتو گیت ‘صدا آشنا’ لگا کر تصاویر کو مزید خاص بناتی ہے۔

فینز کی جانب سے سج علی کی اس پوسٹ پر محبت سے بھرے کمنٹس کیے جا رہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ ‘سجل کی والدہ صحیح کہتی تھیں کہ ان پر زرد رنگ جچتا ہے۔’

ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘سجل اس پٹھانی انداز میں کتنی پیاری لگ رہی ہیں اور انہوں نے گانا بھی چن کر لگایا ہے۔’

تصاویر یہاں دیکھیں:

سجل علی کا پشتون انداز دل جیتنے میں کامیاب
سجل علی کا پشتون انداز دل جیتنے میں کامیاب
سجل علی کا پشتون انداز دل جیتنے میں کامیاب
سجل علی کا پشتون انداز دل جیتنے میں کامیاب
سجل علی کا پشتون انداز دل جیتنے میں کامیاب

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain