تازہ تر ین

امریکی حملے میں اصفہان کمپلیکس میں زیرِ زمین سرنگوں کے داخلی راستے نشانہ بنے: آئی اے ای اے

اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے آئی اے ای اے کے چیف رافیل گروسی نے کہا ہے کہ امریکی حملے میں اصفہان کمپلیکس میں زیرِ زمین سرنگوں کے داخلی راستے نشانہ بنے۔

ایک بیان میں رافیل گروسی نے کہا کہ امریکی حملے میں افزودہ یورینیئم کے ذخیرے والی سرنگوں کے داخلی راستے متاثر ہوئے ہیں۔

آئی اے ای اے کے چیف کا کہنا تھا کہ ایران جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کے تحت اپنے مواد اور آلات کی حفاظت کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فردو، نطنز اور اصفہان میں نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے، فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کر دی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain