ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سامنتا روتھ پربھو کی دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کی مارک شیٹس نے انکی تعلیمی کارکردگی کا ثبوت پیش کردیا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر راج نامی اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ منظر عام پر آئی جس میں مارک شیٹ شیئر کی گئی تھی اور ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ مذکورہ مارک شیٹ اداکارہ سامنتا روتھ پربھو کی ہے۔
حالانکہ یہ پوسٹ سال 14 جولائی 2016 میں شیئر کی گئی تھی لیکن اب دوبارہ توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں مداح اداکارہ کے تمام مضامین میں حاصل کردہ نمبروں کو دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ استاد کا تبصرہ بھی مارک شیٹ میں شامل تھا، جس نے مداحوں کی توجہ مزید بڑھا دی۔
مارک شیٹ کی تصویر کو دیکھ کر یہ واضح ہوتا ہے کہ اداکارہ نے تقریباً تمام مضامین میں شاندار کارکردگی دکھائی، ریاضی اول میں انہوں نے 100 میں سے 100 نمبر حاصل کیے، جبکہ ریاضی دوم میں 99 نمبر حاصل کیے۔
فزکس میں بھی انہوں نے 100 میں سے 95 نمبر لیے، ہسٹری میں ان کے نمبر 91 رہے۔ جبکہ انہوں نے لینگویج کے مضامین میں بھی بہترین کارکردگی دکھائی۔
مارک شیٹ پر ان کی استاد کے ہاتھ سے لکھی گئی تعریف بھی دیکھی جا سکتی ہے، جس میں لکھا گیا تھا کہ،’یہ اسکول کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔’
اور صرف یہی نہیں بلکہ سامنتا کی کالج کی مارک شیٹ بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے گیارہویں اور بارہویں جماعت میں بھی بہترین نمبر حاصل کیے۔
اور پھر اس ہونہار طلبہ کی تعریف میں ان کے استاد نے بھی لکھ ڈالا کہ،‘شاباش سامنتا، ستاروں کو نشانہ بناؤ!’۔
علاوہ ازیں انہوں نے بیچلرز کی ڈگری کامرس میں حاصل کی ہے اور فرسٹ کلاس ڈسٹنکشن کے ساتھ امتحان پاس کیا یہی وجہ ہے کہ یہ مارک شیٹس وائرل ہونے کے بعد ان کی تعلیمی کارکردگی نے شوبز خبروں میں خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔
اداکارہ کا کرئیر اور ازدواجی زندگی:
سپر اسٹار سامنتا روتھ پربھو نے سال 2010 میں فلم ‘یے مایا چیساوے‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد سے وہ ساؤتھ انڈین سینما کی سب سے نمایاں اداکاراؤں میں سے ایک بن گئی ہیں۔
یہ 15 سالہ سنگ میل نہ صرف ان کے پیشہ ورانہ سفر کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ اس محبت اور حمایت کا بھی جو انہیں مسلسل ملتی رہتی ہے یہاں تک کہ ان لوگوں سے بھی جو اب ان کی ذاتی زندگی کا براہ راست حصہ نہیں ہیں۔
کرئیر کے علاوہ ازدواجی زندگی کی بات کریں تو ممالا اکینیانی کے بیٹے اداکار ناگا چیتنیا نے اداکارہ سامنتھا سے سال 2017 میں گووا میں ایک پرتعیش تقریب میں شادی کی تھی لیکن چار سال کے بعد 2021 میں دونوں اسٹارز نے علیحدگی کرکے مداحوں کو مایوس کردیا تھا۔
اور اب اس طلاق کے بعد اداکارہ فی الحال سنگل ہیں اور اس ایرا کو خوب انجوائے کررہی ہیں۔