تازہ تر ین

پاک بھارت میچ کا ٹرننگ پوائنٹ روہت شرما نے بتایا

سابق بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان سے میچ میں محمد رضوان کی وکٹ فیصلہ کن موڑ تھا۔

نیویارک میں منعقدہ مقابلے میں ہماری ٹیم کے لیے رضوان کی وکٹ بہت بڑی کامیابی تھی، خاص طور پر جب رضوان وکٹ پر سیٹ ہو چکے تھے۔

روہت شرما نے کہا کہ رضوان ایک معیاری بیٹر ہیں جنہوں نے اپنی ٹیم کو کئی میچز جتوائے ہیں، رضوان کی وکٹ ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

یاد رہے کہ مذکورہ میچ میں 80 کے مجموعی اسکور پر 15 ویں اوور کی پہلی گیند پر جسپریت بمراہ نے رضوان کو 31 رنز پر ٹھکانے لگایا تھا۔

اس میچ میں پاکستان ٹیم بھارت کے 120 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بناسکی تھی اور بھارت نے یہ میچ 6 رنز سے جیت لیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain