تازہ تر ین

بھارت کی سب سے مہنگی فلم کا اعزاز کس فلم کے نام؟

وہ دور گزر گیا جب ایک بھارتی فلم بنانے کے لیے 50 کروڑ روپے کو بڑا بجٹ سمجھا جاتا تھا، آج کے دور پر صرف اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے لیے بننے والی فلمیں اس سے دگنے بجٹ سے بنائی جاتی ہیں

اب بھارتی فلمیں آہستہ آہستہ اپنے بجٹ اور پیمانے کے لحاظ سے ہالی وڈ پروڈکشنز کا مقابلہ کرنے لگی ہیں اور بہت جلد، بھارت کی سب سے مہنگی فلم کا اعزاز بدلنے والا ہے کیونکہ ملک کی پہلی 100 ملین ڈالر کی فلم کی پروڈکشن اختتام کے قریب ہے، یہ شاندار پروجیکٹ کئی برسوں سے تیار ہورہا ہے۔

دنیا کی سب سے مہنگی ٹی وی سیریز کونسی؟

نتیش تیواری کی اپ کمنگ فلم رامائن کی ایڈاپٹیشن بھارت کی سب سے مہنگی فلم ہونے کا ریکارڈ توڑنے کے لیے تیار ہے۔

اس فلم کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا، رامائن پارٹ 1 نے عکس بندی حال ہی میں مکمل ہوئی ہے اور اب پوسٹ پروڈکشن کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

گزشتہ برس سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق فلم کا بجٹ 100 ملین (10 کروڑ) ڈالر ہے، جو ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا بجٹ ہے۔

رامائن پارٹ ون کے لیے تقریباً 835 کروڑ کا بجٹ کالکی 2898 AD (600 کروڑ)، آر آر آر اور آدی پرش (دونوں 550 کروڑ) کے بجٹ سے زیادہ ہے۔

بھارتی تاریخ کا سب سے مہنگا فلم سیٹ کونسا؟

رامائن پارٹ ون کے پروڈیوسر نمت ملہوترا ہیں جو دنیا کی سب سے بڑی آزاد میڈیا سروسز کمپنی پرائم فوکس کے مالک ہیں، اس کے علاوہ نمت پرائم فوکس کی برٹش-انڈین ذیلی کمپنی DNEG کے سی ای او بھی ہیں، جو وی ایف ایکس میں مہارت رکھتی ہے۔

DNEG ہی رامائن کے لیے ویژوئل ایفیکٹس تیار کر رہی ہے جو اس سے قبل بہترین وی ایف ایکس کے لیے 8 مرتبہ آسکر ایوارڈز حاصل کرچکی ہے۔

نتیش تیواری کی اس فلم میں رنبیر کپور نے ہندو دیوتا رام کا کردار ادا کررہے ہیں، سائی پلوی نے سیتا اور یش نے راون کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم کی اسٹار اسٹڈیڈ سپورٹنگ کاسٹ میں وویک اوبرائے، راکل پریت سنگھ، لارا دتہ، کاجل اگروال، روی دوبے، کنال کپور، ارون گوول، شیبا چڈھا، اور اندرا کرشنن شامل ہیں۔

بالی وڈ کی تاریخ کا سب سے مہنگا ترین کامیڈین کون؟

فلم کی پہلی جھلک 3 جولائی کو ریلیز کی جائے گی جبکہ یہ 2026 کی دیوالی پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain