تازہ تر ین

کرینہ کپور، بریڈ پٹ کی دیوانی

بالی وڈ کی بیبو کرینہ کپور بریڈ پٹ کی نئی فلم ’ایف ون‘دیکھ کر اُن کی دیوانی ہو گئی ہیں۔

کرینہ کپور نے انسٹاگرام اسٹوری پر ہالی وڈ اداکار  بریڈ پٹ کی نئی فلم ’ایف ون ‘کے بارے میں اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

اُنہیں نہ صرف فلم پسند آئی بلکہ بریڈ پٹ کی شخصیت اور انداز نے بھی ان پر گہرا اثر ڈالا۔

اپنی اسٹوری میں کرینہ نے کہا کہ بریڈ پٹ 60سال کی عمر میں بھی بہت شاندار لگ رہے ہیں۔

اسکرین گریب انسٹاگرام
اسکرین گریب انسٹاگرام

انہوں نے فلم کا ایک منظر شیئر کیا جس میں بریڈ پٹ نظر آ رہے ہیں اور ساتھ لکھا کہ ’کون چاہے گا کہ وہ 20 سال کا ہو،جب آپ 60 میں ایسے لگ سکتے ہیں؟ ساتھ میں انہوں نے محبت بھرے ایموجیز بھی بنائے۔

کرینہ کپور کا بریڈ پٹ کے لیے یہ انداز ایک فین گرل جیسا تھا۔

ادھر سوشل میڈیا پر لوگ بریڈ پٹ کی اس فلم کا موازنہ کرینہ کے شوہر سیف علی خان کی 2007 کی فلم’ تارا رم پم ‘سے کررہے ہیں ، جو ’ایف ون ‘ کی طرح ایک ریسنگ فلم تھی۔

فلم تارا رم پم کے ہدایت کار سدھارتھ آنند نے بھی اس کا نوٹس لیا اور ایک پوسٹ میں اپنی پرانی فلم کی تعریف کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’تارا رم پم‘، تم ایک خوبصورت بلا ہو۔

یہ جملہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ فلم کو ایک بار پھر مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

فلم ’ایف ون‘کے بارے میں

فلم ’ایف ون ‘کی ہدایت کاری جوزف کوسنسکی نے کی ہے،اس میں بریڈ پٹ نے ایک پرانے فارمولا ون ڈرائیور سونی ہیز کا کردار ادا کیا ہے، جو 30 سال بعد دوبارہ فارمولا ون کی دنیا میں واپس آتا ہے تاکہ اپنے ایک پرانے دوست کی ریسنگ ٹیم کو جیت دلانے میں مدد دے سکے۔

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ سونی ایک حادثے کے بعد ریٹائر ہو گیا تھا لیکن اس کا دوست روبن سروینٹیس اب ایک کمزور ٹیم کا مالک ہے اور وہ سونی کو واپس بلاتا ہے۔

کپور فیملی میں کریڈٹ کی جنگ، کرینہ کے بیان نے تہلکہ مچادیا

سونی نہ صرف ٹریک پر مشکلات کا سامنا کرتا ہے بلکہ اپنی ماضی کی زندگی سے بھی لڑتا ہے۔

فلم میں ڈیمسن اِڈرس، کیری کونڈن، ٹوبیاس مینزیس، سارہ نائلز اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

یہ فلم اصل فارمولا ون گرینڈ پرکس ویک اینڈز کے دوران فلمائی گئی ہےاور اس میں کئی اصلی ڈرائیورز اور ٹیم ممبرز بھی نظر آتے ہیں۔

یہ فلم رفتار، جوش، اور جذبے کا خوبصورت امتزاج ہے اور کرینہ کپور جیسے مداح اسے مزید خاص بنا رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain