تازہ تر ین

صحتیابی میں وقت لگےگا،دیپیکا ککڑ

اداکار شعیب ابراہیم نے اپنی اہلیہ اداکارہ دپیکا ککڑ کی ہیلتھ اپڈیٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں صحتیاب ہونے میں مزید دو سال تک لگ سکتے ہیں۔

اپنے یوٹیوب چینل پر شعیب نے ایک ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کو دیپیکا کے آئندہ علاج کے بارے میں بتایا۔

شعیب کا کہنا تھا کہ فی الحال دیپیکا کے جسم میں کینسر کے خلیات موجود نہیں ہیں لیکن ٹیومر چونکہ شدید نوعیت کا تھا اس لیے اس کے دوبارہ ہونے کے امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے لگا کہ اگر ٹیومر نکال دیا جائے گا تو سب ٹھیک ہوجائے گا لیکن اب ٹیومر کے دوبارہ ہونے کے امکانات ہیں، ہم نے جب بائیوپسی رپورٹ دیکھی تو ٹیومر بہت خطرناک تھا

شعیب ابراہیم نے علاج کے بارے میں بتایا کہ جگر کے کینسر کے دو طرح کے علاج ہوتے ہیں، ایک امیونوتھراپی ہوتی ہے اور ایک ٹارگیٹڈ تھراپی ہوتی ہے جس میں زبان سے کھائی جانے والی دوائیں دی جاتی ہیں، اب دیپیکا کا علاج ٹارگیٹڈ تھراپی سے شروع کیا جائے گا۔

دپیکا ککڑ خطرناک بیماری میں مبتلا، شعیب ابراہیم کی دعاؤں کی اپیل

شعیب نے کہا کہ سرجری کے بعد ڈاکٹر نے دوا تجویز کی ہے، اگرچہ ابھی کوئی کینسر سیل موجود نہیں ہیں لیکن اگر مستقبل میں کوئی کینسر سیل سامنے آتا ہے تو دوا کی مقدار بڑھائی جائے گی اور پھر ’آئی وی ‘کے ذریعے دوا دی جائے گی،یہ علاج ایک سال، ڈیڑھ سال یا دو سال تک بھی چل سکتا ہے اور ہر تین ہفتے بعد جسم کی اسکیننگ کی جائے گی۔

اس سے قبل دیپیکا نے اپنے انسٹاگرام پیج پر مداحوں کو یہ اطلاع دی تھی کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

کینسر کا شکار دیپیکا ککڑ 11 دن بعد اسپتال سے ڈسچارج

اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، پچھلے کچھ ہفتے ہمارے لیے بہت مشکل تھے،معدے کے اوپری حصے میں درد کی شکایت لے کر اسپتال گئے اور پھر پتہ چلا کہ جگر میں ٹینس بال جتنا بڑا ٹیومر ہے،پھر معلوم ہوا کہ وہ دوسرے درجے کا کینسر زدہ ٹیومر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری زندگی کا سب سے مشکل وقت رہا ہے، جو ہم نے جھیلا اور محسوس کیا۔

 

 

گزشتہ ماہ دیپیکا کی 14 گھنٹے طویل سرجری ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain