تازہ تر ین

چاہت فتح علی خان نے میوزک اور ایکٹنگ اکیڈمی کھول لی

مزاحیہ انداز میں گلوکاری کرکے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان نے میوزک اور ایکٹنگ اکیڈمی کھول لی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں چاہت فتح علی خان کا کہنا تھاکہ ایکٹنگ اور میوزک اکیڈمی ایک ہی جگہ کھولی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے ایک فلم کی ہے، فلم ڈارلنگ اس سال کے آخر تک ریلیز ہوگی اور پاکستان بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ اکیڈمی کھولنے کا مقصد نئے فنکار اور گلوکاروں آگے لیکر آنا ہے، اللہ نے مجھے میوزک اور لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے بنایا ہے۔

چاہت فتح علی خان کا کہنا تھاکہ اداکاری میں سب سے پہلے لب و لہجہ ٹھیک کرنا ہے، پنجابی، اردو اور انگلش اچھی آنی چاہیے، فلمساز خود ہی مجھ سے گلوکاروں اور اداکاروں کیلئے رابطہ کریں گے۔

تاہم اداکار نے بتایا نہیں کہ اکیڈمی کہاں کھولی ہے۔

خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان نور جہاں کے مشہور گانے ‘بدو بدی’ کا ریمیک بنانے کے بعد سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے، وہ اکثر اپنےگانوں کی وجہ سے تنقیدکی زد میں رہتے ہیں تاہم ان کی مزاحیہ انداز کے باعث ان کے کافی سارے لوگ مداح بھی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain