پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں آئندہ 24 گھنٹوں کے شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید مون سون بارشیں متوقع ہیں۔
ترجمان نے ہدایت کی کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، آسمانی بجلی سے محفوظ رہیں، کچے مکانات اور خستہ عمارتوں میں ہر گز رہائش نہ رکھیں جب کہ بارش کے دوران گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں اور مناسب فاصلے پر رہیں۔
اس کے علاوہ شہریوں کو ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب ترجمان واسا کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 53 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جیل روڑ 47، قرطبہ چوک 44 اورگلبرگ میں 43 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ لاہور ائیرپورٹ 47، گلشن راوی 35، اقبال ٹاؤن 33، سمن آباد 28 اورجوہرٹاؤن میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔