بھارت کے مشہور ڈرامہ ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ میں جیٹھا لال کا کردار ادا کرنے والے دلیپ جوشی نے اپنے وزن میں نمایاں کمی کا راز بتا دیا۔
ایک انٹرویو میں دلیپ جوشی نے بتایا کہ وہ وزن کم کرنے کیلئے سوئمنگ کے ساتھ ساتھ دوڑ بھی لگاتے تھے اور وہ تقریباً 45 منٹ تک رننگ کرتے تھے جس کی وجہ سے انہیں ڈیڑھ ماہ میں 16 کلو زن کم کرنے میں مدد ملی۔
انہوں نے کہا کہ وزن کم کرنے کےدوران موسم بھی رکاوٹ نہ بن سکا اور وہ بارشوں کے دوران بھی رننگ کو جاری رکھتے تھے۔
دلیپ جوشی کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر وزن میں کمی نہ ہونے کو وقت کی کمی یا جم تک رسائی نہ ہونے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں لیکن انہوں نے جم کیے بغیر 45 دنوں میں اپنا وزن کم کیا ہے۔