تازہ تر ین

بھارت میں خاتون نے 18 فٹ کوبرا سانپ قابو کرلیا

بھارتی ریاست کیرالا میں چشمے کے پانی میں خطرناک سانپ کی موجودگی سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چشمے کے شفاف پانی میں خطرناک کوبرا سانپ کو تیرتا دیکھ کر مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کو  اطلاع دی تھی۔

جس پر محکمہ جنگلات نے ایک خاتون اہلکار ڈاکٹر جی ایس روشنی کو ریسکیو آپریشن کے لیے بھیجا جنھوں نے بہادری کی مثال قائم کردی۔

خاتون اہلکار نے ایک چھڑی کی مدد سے 18 فٹ لمبے سانپ کو پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے چند منٹوں میں ہی قابو میں کرلیا۔

مقامی آبادی نے تالیاں بجاکر خاتون اہلکار کی مہارت اور بہادری کی داد دی۔ ان کے اس کارنامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی خاتون اہلکار کو ان کی بہادری پر سراہا اور حکومت سے خاتون افسر کو انعام دینے کا مطالبہ بھی کردیا۔

محکمہ جنگلات کے ترجمان نے بتایا کہ یہ بہادر خاتون افسر ڈاکٹر جی ایس روشنی ہیں جو 8 برسوں کے دوران 800 سے زائد سانپوں کو پکڑ چکی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی ریاست کیرالا کے اس علاقے میں کنگ کوبرا ہونا نایاب ہے اور ڈاکٹر جی ایس روشنی نے اپنی ملازمت کے 8 برسوں میں پہلی بار کنگ کوبرا پکڑا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain