Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان، ترکی، مصر اور سعودی عرب کا اہم اجلاس، ریاض کے حق دفاع کی حمایت
    • پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ، 11 سال کی ریز رو لائف
    • حکومت نے 23 ستمبر کے لیے پٹرول 1.70روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.12روپے فی لیٹر سستا کردیا
    • پشاور-اسلام آباد موٹروے کل سے بند
    • وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران سے معاہدہ ہوگا: ٹرمپ
    • بابر اعظم کی دوبارہ ٹیسٹ کپتانی پر وقار یونس کے تحفظات ’کپتانی کے دباؤ سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے‘
    • ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں شہباز شریف کو خراجِ تحسین، ’عظیم رہنما‘ قرار
    • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات
    • نیویارک میں 81ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی فی تولہ قیمت 5 لاکھ روپے سے دور
    • ایشین گیمز 2026، بھارت نے کرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا
    • کراچی میں ستمبر کی غیر معمولی گرمی نے 10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
    • مارک ووڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا
    • اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق
    • چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات
    • صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار
    • 8 افراد کو حراست میں لیکر 1 کلو 200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ
    • چچازاد بھائی نے چچا زاد بہن کو دھوکہ دہی سے جائیداد سے محروم کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    معاشی اشاروں کی سمت درست، حکومت اصلاحات میں آگے بڑھ رہی ہے، وزیر خزانہ

    By Khabrain Newsستمبر 10, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معاشی اشاروں کی سمت درست ہے، حکومت اصلاحاتی اقدامات کے حوالے سے آگے بڑھ رہی ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت سی ای او جاوید قریشی اور چیئرپرسن ڈاکٹر ذیلاف منیر نے کی۔ ملاقات کے دوران ملکی معیشت کے موجودہ اشاروں اور حکومتی پالیسیوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کے کلیدی اشارے بتدریج درست سمت اختیار کر رہے ہیں اور حکومت اصلاحاتی اقدامات پر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

    انہوں نے وفد کو آگاہ کیا کہ سرکاری اداروں کی اصلاحات اور نجکاری پروگرام پر واضح پیش رفت ہو رہی ہے جب کہ شرح مبادلہ اور شرح سود میں تسلسل قائم رکھنا معاشی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ حکومت کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ بزنس کونسل کو ہدف کے مطابق بی ٹو بی روابط بڑھانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

    وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بندرگاہوں، سڑکوں اور ریل کے انفرا اسٹرکچر کی اپ گریڈیشن حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ جاری ٹیرف مذاکرات پاکستانی برآمدکنندگان کے لیے نئے مواقع فراہم کریں گے۔ اسی طرح وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین کے دوران غیر معمولی پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے اور نجی شعبے کی تاریخی سطح پر شمولیت یقینی بنی۔

    ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان بزنس کونسل کو اعتماد میں لیتے ہوئے آگاہ کیا کہ ٹیکس پالیسی آفس کو ایف بی آر سے نکال کر فنانس ڈویژن میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ پالیسی سازی اور عملدرآمد میں زیادہ موثریت لائی جا سکے۔

    اجلاس کے دوران حالیہ سیلابی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ ریسکیو، ریلیف اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے حکومت سرگرم ہے۔ انہوں نے تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں مہنگائی کے دباؤ میں کمی کی امید بھی ظاہر کی۔

    اس موقع پر وزیر خزانہ نے اسٹیئرنگ کمیٹی برائے مہنگائی کے اجلاسوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہو چکا ہے جبکہ دوسرا اجلاس اس ہفتے کے آخر میں متوقع ہے، جس میں قیمتوں پر مزید قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی

      سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب

      پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.