تازہ تر ین

میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم منیجر اور کپتان سے مانگ لی معافی

ایشیا کپ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی پاکستانی ٹیم کے منیجر اور کپتان سے معافی مانگنے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آئی سی سی کے متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر اور ٹیم کے کپتان سے معذرت کر لی ہے۔

اینڈی پائی کرافٹ نے انڈیا پاکستان کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس عمل پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا

اینڈی پائی کرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعے کو مس کمیونیکیشن کا نتیجہ قرار دے کر معذرت کی۔

آئی سی سی نے 14 ستمبر کو میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری پر آمادگی کا اظہار کر دیا۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ میں میچ ریفری کے تبدیلی کے معاملے پر ڈیڈ لاک میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم پی سی بی کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain