تازہ تر ین

امریکا کا ویزا دینے سے انکار، فلسطینی صدر یو این اجلاس میں ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے

امریکا کے ویزا دینے سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اگلے ہفتے نیویارک میں ہونے والے اجلاس سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کی اجازت دے دی۔

کئی ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کیے جانے کے اعلان کے بعد امریکا نے فلسطینی صدر محمود عباس کو یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا۔

دوسری جانب پرتگال نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

پرتگال کے وزیر خارجہ نے رواں ہفتے برطانیہ کے دورے کے دوران کہا تھا کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے تاہم اب وزارت خارجہ کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم سے متعلق اعلان کردیاگیا ہے۔

اقوام متحدہ کے اجلاسوں سے قبل کینیڈا، فرانس، برطانیہ، بیلجیم اور آسٹریلیا سمیت کئی مغربی ممالک باضابطہ طور پر فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain