تازہ تر ین

کوٹری اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

حیدرآباد: کوٹری اور  بولاری اسٹیشن کے درمیان مال گاڑی کی 6 بو گیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ 

ترجمان ریلویز کا بتانا ہے کہ مال گاڑی کی بو گیاں پٹڑی سے اترنے کے بعد بولاری اسٹیشن سے اپ ٹریک بند ہے جبکہ ڈاون ٹریک کلیئر ہے۔

ترجمان ریلویز کے مطابق اپ ٹریک کھلنے تک باقی ٹرینوں کو ڈاون ٹریک سے بھیجا جا رہا ہے جبکہ اپ ٹریک کلیئر ہونے میں چند گھنٹے لگیں گے۔

مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترنے کی وجوہات کے بارے میں ریلوے حکام نے تاحال کچھ نہیں بتایا تاہم معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain