چین تعمیرات کے میدان میں ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کے سب سے بلند پل کا افتتاح کرنے جا رہا ہے۔
صوبہ گوئیژو میں واقع ہواجیانگ گرینڈ کینین برج 28 ستمبر سے عام ٹریفک کےلیے کھول دیا جائے گا، جس کی حیرت انگیز بلندی 625 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ پل اپنے افتتاح کے ساتھ ہی دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کرے گا: دنیا کا سب سے اونچا پل اور پہاڑی علاقے میں سب سے بڑے اسپین والا پل۔ پل کی کل لمبائی 2,890 میٹر ہے، جبکہ اس کا مرکزی اسپین 1,420 میٹر پر محیط ہے۔
تقریباً تین سال کے تعمیری دورانیے کے بعد مکمل ہونے والے اس پل پر 283 ملین ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہوئی ہے۔ اس کی بلندی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ امریکا کے مشہور ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے بھی زیادہ اونچا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ پل نہ صرف انجینئرنگ کا شاہکار ہے، بلکہ اس سے علاقے میں نقل و حمل کے وقت میں نمایاں کمی آئے گی اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔ پل کی تعمیر میں جدید ترین تکنیکوں کا استعمال کیا گیا ہے، جو زلزلوں اور سخت موسمی حالات کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ منصوبہ چین کی ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ مہم کا اہم حصہ ہے، جو ملک کے پہاڑی علاقوں میں رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس پل کے شروعات سے نہ صرف مقامی آبادی کو فائدہ ہوگا، بلکہ یہ سیاحت کو بھی فروغ دے گا۔