تازہ تر ین

ینگ ڈاکٹرز کا آوارہ کتوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

آوارہ کتوں کے کاٹنے اور ویکسین کی قلت کیخلاف ینگ ڈاکٹرز نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے آوارہ کتوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایڈووکیٹ محمد اظہر صدیق کے توسط سے آئینی درخواست دائر کی ہے۔

درخواست کے متن میں شہریوں کو ریبیز ویکسین نہ ملنے اور حکومتی نااہلی کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں آوارہ کتوں کے حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ویکسین کا نہ ملنا شہریوں کے بنیادی حقوق کے آرٹیکل 9 اور 14 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو ABC پالیسی 2021 پر عملدرآمد کا پابند بنانے کا حکم دیا جائے۔ ہسپتالوں میں ریبیز ویکسین کی فوری فراہمی کا حکم دیا جائے۔ متعلقہ محکموں کے خلاف جواب طلبی اور ٹھوس اقدامات کی حکم دیا جائے۔

عوامی تحفظ اور انسانی وقار کے تحفظ کے لیے عدالتی مداخلت ضروری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain