تازہ تر ین

ثنا جاوید کیساتھ طلاق کی افواہیں؛ شعیب ملک کا ردعمل سامنے آگیا

سابق کرکٹر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید کو شادی کے بندھن میں بندھے زیادہ عرصہ نہیں ہوا لیکن جوڑے کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

جوڑے کے درمیان طلاق کی چونکا دینے والی خبر کی وجہ دونوں کی سوشل میڈیا پوسٹیں بنیں جن میں دونوں علیحدہ علیحدہ نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک حالیہ چند دنوں سے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی وہ کیمسٹری بھی نظر آئی جو کبھی اس جوڑے کا خاصہ ہوا کرتی تھی۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان اسی پُراسرار خاموشی اور دوری نے افواہوں کو جنم دیا اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تُکے لگائے جانے لگے۔

تاہم اب شعیب ملک نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی دوسری بیوی ثنا جاوید کے ساتھ کیلی فورنیا میں تعطیلات مناتے دکھائی دے رہے ہیں۔

جوڑی کی یہ دلکش تصاویر اور اس پر شعیب ملک کے معنی خیز کیپشن کہ ’’ان کے ساتھ دن گزارنا ہمیشہ اچھا رہا ہے‘‘ سے تمام افواہوں دم توڑ گئیں۔

جوڑی کے مداحوں نے اس پوسٹ کی تعریف کی اور دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے جنوری 2024 میں شادی کی تھی دونوں اس سے قبل شادی شدہ تھے۔

شعیب ملک کی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی ہوئی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے جو اب اپنی ماں کے ساتھ مقیم ہے۔

ثنا جاوید کا بھی 2020 میں گلوکارعمیر جسوال کے ساتھ نکاح ہوا تھا تاہم بعد میں دونوں علیحدہ ہوگئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain