تازہ تر ین

رواں سال کا طاقتور ترین طوفان کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع، اب تک 3 افراد ہلاک

رواں سال کا سب سے طاقتورطوفان ملیسا کیریبین جزائر  پر اثرانداز ہونا شروع ہوگیا۔ْ

خبرایجنسی کے مطابق کیٹیگری 5 کےطوفان ملیسا کے باعث ہیٹی میں جاری طوفانی بارشوں سےاب تک 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ہیٹی کےجنوبی علاقوں میں پروازیں معطل  اور 3 ہزار سے زائد افرادپناہ گاہ منتقل ہوچکے ہیں۔

اس حوالے سے امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کا کہنا ہے کہ ملیسا کی ہواؤں کی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے اور طوفان  کے آج جمیکا سے ٹکرانے کا امکان ہے جس کے بعد طوفان ملیسا مشرقی کیوبا اوربہاماس پہنچ سکتا ہے۔

دوسری جانب طوفان کے پیش نظر جمیکا حکام نے عوام کو اونچے مقامات اورمحفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کیگئی ہے۔

جمیکا کے وزیراعظم نے طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain