تازہ تر ین

ارباز اور شوریٰ خان نے اپنی بیٹی کی پہلی جھلک دکھا دی

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے چھوٹے بھائی اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ شوریٰ خان نے پرستاروں کو اپنی نومولود بیٹی سپارہ کی پہلی جھلک دکھا دی۔ سوشل میڈیا پر ارباز خان کے پرستاروں نے اپنی دلی مسرت اور خوشی کا اظہار کیا۔ 

واضح ہے کہ ارباز اور شوریٰ خان کے ہاں 5 اکتوبر کو بیٹی کی ولادت ہوئی تھی، اب ڈیڑھ ماہ بعد بیٹی کی تصاویر شیئر کیں۔

ان میں سے ایک تصویر میں ارباز اور شوریٰ محبت سے سپارہ کے ننھے سے پاؤں تھامے ہوئے ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں بچی اپنے والد کے انگوٹھے کو پکڑے نظر آ رہی ہے۔ تصاویر کے ساتھ کیپش تحریر ہے:

’’ننھے سے ہاتھ اور پاؤں، لیکن یہ ہمارے دل کا سب سے بڑا حصہ ہے۔‘‘

ان تصاویر کے سامنے آتے ہی پرستاروں اور فلم انڈسٹری کے ساتھیوں کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغامات آنے شروع ہوگئے۔

اداکارہ گوہر خان نے کمنٹ کیا: اللّٰہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمتیں اور سلامتی نازل فرمائے۔

مہیپ کپور نے ڈھیر سارے ریڈ ہارٹ شیئر کیے۔ اسی طرح پرستاروں اور دوستوں نے بھی کمنٹ کیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain