سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پیرا فورس کی کاروائیوں پر سوال اٹھا دیا کہا حکومت صرف گاڑی والوں کو ہی سہولت نہیں بلکہ ریڑھی والوں کو بھی روزگار دے۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں حاضری کے بعد باہر موجود میڈیا سے مختصراً گفتگو میں شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں چھابڑی ریڑھی والوں سے بہت ظلم ہو رہا ہے، پیرا فورس والے ان کا سامان الٹ دیتے ہیں ریڑھیاں توڑ دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میری اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ ان غریبوں، بے سہارا لوگوں کی دعا سن لے، مہنگائی بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے غریبوں کے چولھے جلیں، ساٹھ سے 70 فیصد ریڑھی ہاکرز غریبوں کے گھر دوپہر کا کھانا نہیں پک رہا، اپیل کرتا ہوں کیونکہ میں اپیل ہی کر سکتا ہوں خدارا ان غریبوں پر رحم کریں۔





































