تازہ تر ین

سعودی عرب نے سال 2025 میں تقریباً 2 کروڑ غیر ملکی حجاج اور معتمرین کی میزبانی کی

سعودی عرب نے سال 2025 کے دوران بیرونِ ملک سے آنے والے  تقریباً 2 کروڑ حجاج اور معتمرین کی میزبانی کی۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی  قومی مرکز برائے کارکردگیِ سرکاری ادارہ جات (اداء)  کا کہنا ہے کہ سال 2025 میں ایک کروڑ 95 لاکھ غیر ملکی حجاج اور عمرہ  زائرین کی میزبانی کی گئی۔

ادارے کی رپورٹ کے مطابق فراہم کی جانے والی خدمات پر زائرین کے اطمینان کی شرح 90 فیصد سے زائد رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زائرین کی خدمت کے پروگرام کے تحت زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات پر حجاج کی اطمینان کی شرح 91 فیصد جبکہ معتمرین میں یہ شرح 94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار منصوبہ بندی اور عملی اقدامات کے معیار کے ساتھ ساتھ 60 سے زائد اداروں کے باہمی تعاون سے مربوط خدمات کی فراہمی کا ثبوت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain