تازہ تر ین

سندھ: سرکاری گرلز کالجز میں فوٹو گرافی پر پابندی عائد

کراچی: سندھ میں سرکاری گرلز کالجز میں فوٹو گرافی پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے سرکاری گرلز کالجز میں فوٹو گرافی پر پابندی  کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ طالبات اور خواتین اساتذہ کی فوٹو گرافی کا سوشل میڈیا پر غلط استعمال کیا گیا جس کی باقاعدہ شکایات محکمہ کالج ایجوکیشن کو موصول ہوئی ہیں۔

 ڈائریکٹر کالجز کا کہنا تھا کہ سندھ کے سرکاری گرلز کالجز میں فوٹو گرافی پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والے پرنسپلز اور عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain