- لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جاری منصوبوں کو قابل تحسین قرار دیا۔
ملاقات میں ثقافتی پہلووں پر بھی گفتگو ہوئی، جس کے دوران برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کا لاہور میں بسنت کے تہوار پر بھی اظہار مسرت کا اظہار کیا۔





































