- کوئٹہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئیں۔
گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے صوبائی وزراء کے ہمراہ کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا استقبال کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب دورے کے دوران گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کریں گی، مریم نواز حالیہ دہشت گردی کے واقعات سے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کریں گی۔
مریم نواز شریف کی وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی کابینہ کے اراکین سے بھی ملاقات ہوگی، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔





































