تازہ تر ین

صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی

صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان، ازبکستان کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ تعلقات کو غیرمعمولی اہمیت دیتا ہے اور حالیہ تاریخی اور نتیجہ خیز سرکاری دورۂ پاکستان کے ثمرات پر مؤثر عملدرآمد کو ناگزیر قرار دیتا ہے۔

انہوں نے یہ بات جمہوریہ ازبکستان کے پاکستان میں سفیرعلیشر تُختایوف سے ایوانِ صدر میں ملاقات کے دوران کہی، جنہوں نے صدرِ پاکستان کو ازبک صدر شوکت مرزیایوف کا خط بھی پیش کیا۔

اپنے خط میں ازبک صدر نے دورۂ پاکستان کے دوران غیرمعمولی مہمان نوازی اور پرتپاک استقبال پر صدر زرداری، حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان سے نوازے جانے اور اعزازی پروفیسرشپ و ڈاکٹریٹ عطا کئے جانے پر بھی دلی مسرت اور قدردانی کا اظہار کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain