تازہ تر ین

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا قانونی فریم ورک تاخیر کا شکار

ذرائع کے مطابق پنجاب لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 2025 کی رپورٹ آج بھی الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کرائی جا سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات کی جانب سے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات کی ورکنگ سے متعلق تین سمریاں ارسال کی جائیں گی جبکہ الیکشن کمیٹی بلدیاتی انتخابات کے قوانین پر مبنی رپورٹ آج جمع کروانے کی پابند تھی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے قوانین پر تاحال اتفاقِ رائے کا عمل جاری ہے، ڈیمارکیشن رولز پر مشاورت کے بعد سمری آج پنجاب حکومت کو بھجوائی جائے گی جبکہ الیکشن رولز تیار کر کے الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن رولز 2025 اور اربن و رورل حد بندیوں (ڈیمارکیشن) سے متعلق سمریاں بھی پنجاب حکومت کو بھجوائی جائیں گی، ڈپٹی کمشنرز نے اربن اور رورل حد بندیوں کی رپورٹس الیکشن کمیشن کی کمیٹی کو ارسال کر دی ہیں۔

سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی الیکشن رولز پر اٹھائے گئے تمام اعتراضات دور کر دیے گئے ہیں جن میں فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق اعتراضات بھی شامل تھے، بلدیاتی انتخابات کے طریقہ کار کو مکمل طور پر واضح کر دیا گیا ہے۔

شکیل احمد میاں نے مزید بتایا کہ حد بندیاں اور الیکشن رولز مکمل ہونے کے بعد حلقہ بندیاں کی جائیں گی، جن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہو گی، ان کے مطابق الیکشن رولز کی سمری منظوری کے لیے پنجاب حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain