بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے لیے مذاکرات کو بڑی کامیابی قرار دے دیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے خاتمے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجیو شکلا نے کہا کہ آئی سی سی کے نمائندوں کے مذاکرات کے نتیجے سے خوش ہوں کہ کرکٹ کی اہمیت کو ترجیح دی گئی، باہمی رضامندی سے فیصلہ ہوا جو کہ اچھی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو آئی سی سی کےچیئرمین نے سپروائز کیا ، آئی سی سی کے نمائندے پی سی بی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے بات چیت کے لیے لاہور گئے اور مسئلہ حل ہوا۔




































