تازہ تر ین

ٹی 20 ورلڈکپ میں نیدر لینڈز کی پہلی کامیابی، نمیبیا کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں نیدر لینڈز نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی کامیابی اپنے نام کر لی۔

نئی دہلی کے ارون جیٹلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے نمیبیا کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔

نمیبیا کی جانب سے جان نیکل نمایاں بیٹر رہے جنہوں نے 38 گیندوں میں 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 42 رنز اسکور کیے۔

نیدر لینڈز کی ٹیم نے 157 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18 ویں اوور میں ہی میچ اپنے نام کرلیا۔ نیدر لینڈز کی جانب سے بیس دی لیڈ نے 48 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ایونٹ میں اگلا مقابلہ آج نیوزی لینڈ اور یو اے ای کے درمیان ہوگا اور پھر شام کو پاکستان اور یو ایس اے کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain