تازہ تر ین

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

اسلام آباد:

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

شمولیت اختیار کرنے والوں میں جی بی کے سابق وزیر مشتاق حسین، انکے بھائی ڈاکٹر عاشق، عمران ندیم، ریٹائرڈ ایس پی عبدالحمید، راجہ ناصر، ساجد دانش  ودیگر شامل ہیں۔

اس موقع پرسیکریٹری جنرل نئیر بخاری نے پیپلز سیکریٹریٹ اسلام آباد میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، پیپلز پارٹی میں شمولیت غیر مشروط ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور آئندہ چیف منسٹر پیپلز پارٹی کا ہوگا۔ 

نئیر حسین بخاری نے کہا کہ عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہیے، جس کو عوام منتخب کرے اسی کو اقتدار ملنا چاہئے، 2020 کے الیکشن میں مرکزی حکومت پی ٹی آئی کی تھی جس نے براہ راست دھاندلی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جب اقتدار سنبھالا تو جی بی کے لئے انقلابی کام کئے، اس وجہ سے گلگت کے لوگ آج بھی پیپلز پارٹی سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain