چنئی : آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نے متحدہ عرب امارات کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
چنئی میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 173 رنز بنائے۔
یو اے ای کی جانب سے محمد وسیم نے66 اور علی شان شرفو نے 55رنز بنائے، میٹ ہنری نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں کیوی بیٹر ٹم سائفرٹ اور فن ایلن نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 174رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 16 ویں اوور میں پورا کر لیا۔
ٹم سائفرٹ نے 89 اور فن ایلن نے 84 رنز بنائے۔
اس جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ نے ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔ کیویز نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دی تھی۔





































