تازہ تر ین

ثالثی عدالت میں سندھ طاس تنازع پر قانونی کارروائی میں پیشرفت

پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس تنازع پر قانونی کارروائی آگے بڑھ گئی، مغربی دریاؤں پر بھارتی پن بجلی منصوبوں پر ثالثی عدالت میں بحث ہوئی۔

پاکستان کے مطابق بھارتی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی روح کے منافی ہے، عدالت نے بھارتی ڈیزائن اور پانی ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔

پاکستانی وفد نے قانونی اور تکنیکی دلائل پیش کیے، بھارت نے ثالثی عدالت کی سماعت میں شرکت نہیں کی، بھارت کو شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی تھی۔

سندھ طاس کیس کی سماعت دو روز تک جاری رہی، مستقل ثالثی عدالت اس کیس کی کارروائی کی نگرانی کر رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain