تازہ تر ین

ترکیہ: قیدی نے جیل سے رہائی پاتے ہی فائرنگ کرکے ماں، بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

ترکیہ: جیل سے رہائی پانے والے قیدی نے فائرنگ کرکے ماں، بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پیش آیا، جہاں ایک قیدی نے اپنے رہائی کے روز ہی ایک اور سنگین جرم کرڈالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم دھوکہ دہی اور مسلح دھمکیوں کی وجہ سے جیل میں سزا کاٹ کر 11 دن کیلئے رہا ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ ملزم نے رہائی پاتے ہی اپنی والدہ، بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کے بعد گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain